تازہ ترینخبریںپاکستان

ملکہ برطانیہ کی وفات، پاکستان میں آج یوم سوگ ہے

 برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر پاکستان میں آج یوم سوگ منایا جائے گا۔

اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کابینہ ڈویژن کو یومِ سوگ سے متعلق انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

دوسری جانب ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ملکہ کا تابوت ایڈنبرا پہنچا دیا گیا، جسے ہوائی جہاز کے ذریعے منگل کو لندن پہنچایا جائے گا۔

ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button