تازہ ترینتحریکخبریں

دہشت گردی کا مقدمہ ، عمران خان نے الزامات مسترد کردیئے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دہشت گردی کے مقدمے میں الزامات مسترد کردیے اور کہا بے گناہ ہوں ، مقدمہ خارج کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دہشت گردی کے مقدمے میں پولیس کی جے آئی ٹی کو جواب جمع کرا دیا۔

عمران خان نے اپنے وکیل انتظارحسین ایڈووکیٹ کے ذریعے جمع کروایا۔

عمران خان نے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف کا چیئرمین ہوں اور پاکستان کا وزیراعظم رہ چکا ہوں۔

جواب میں کہا گیا کہ حکومت نے سیاسی مخالفت کی وجہ سے شہبازگل پرتشدد کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخل رپورٹ میں شہبازگل پر تشدد ثابت ہوا، تقریر میں جوکچھ کہا دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ کوئی غیرقانونی عمل کیا نہ ہی کسی کو نقصان پہنچایا، میں بے گناہ ہوں، مقدمہ خارج کیا جائے۔

گذشتہ روز دہشت گردی کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جےآئی ٹی میں پیش نہیں ہوئے تھے ، پولیس کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو طلبی کا نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان تھانہ مارگلہ میں پیش ہوکرجےآئی ٹی کےسوالات کےجوابات دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button