تازہ ترینخبریںکاروبار

برانڈڈ گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت : چینی کاریں بازی لے گئیں

چینی برانڈز کی گاڑیوں کی فروخت میں مسلسل اضافہ برقرار ہے اور اس صنعت سے متعلق اعداد و شمار کے مطابق اگست کے دوران ملکی مارکیٹ میں اس نے بڑا حصہ حاصل کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کی مسافر گاڑیوں کی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ چینی مارکیٹ میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 50ہزار ملکی برانڈ کی مسافر کاریں فروخت ہوئیں جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 41 فیصد زیادہ ہے۔

اگست کے مہینے میں ان کی مجموعی ریٹیل فروخت کا حصہ 45.8 فیصد تھا جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 3.8 فیصد زیادہ ہے۔سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران چینی برانڈ کی کاروں کی فروخت کل مسافر کاروں کی ریٹیل فروخت کے 46 فیصد کے برابر تھی جو کہ ایک سال پہلے کی سطح سے 6.9 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ ملکی کاروں کے برانڈزنے نئی توانائی گاڑیوں کی مارکیٹ میں زبردست اضافہ کیا ہے، جبکہ بی وائی ڈی ، چیری ، گیلے ، اور چھا نگان جیسی معروف کمپنیوں کے مارکیٹ شیئر میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button