تازہ ترینخبریںپاکستان

ٹانک کے میئر پر قاتلانہ حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید

خیبر پختونخوا میں ٹانک کے میئر صدام حسین پر مسلح افراد کی جانب سے قاتلانہ حملے میں سیکیورٹی پر مامور 4 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحصیل ٹانک کے میئر کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس وین پر فائرنگ کی گئی ہے، فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، حملے میں میئر ٹانک محفوظ رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میئر ٹانک سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے تھے، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے مئیر ٹانک صدام حسین پر ہونے والے قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button