تازہ ترینخبریںپاکستانکاروبار

نجی سکولوں میں زبردستی یونیفارم، کتابیں اور سٹیشنری بیچنا غیر قانونی قرار

سندھ حکومت نے نجی سکولوں میں زبردستی یونیفارم، کتابیں اور سٹیشنری بیچنا غیر قانونی قرار دے دیا۔

حکومت سندھ کی جانب سے اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سکول کی جانب سے کتابیں، کاپیاں، یونیفارم اور سٹیشنری کی فروخت پر پابندی ہوگی۔

ننجی سکول یونیفارم بھی 5 سال تک بغیر اجازت تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

نوٹیفکیشن میں تاکید کی گئی ہے کہ آرٹیکل 13 کے تحت مستحق طالب علموں کو 10 فیصد رعایت دی جائے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام سکولز محکمہ تعلیم سے منظور شدہ فیس ہی وصول کرسکیں گے اور نجی سکولز منظور شدہ فیس نوٹس بورڈ پر آویزاں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button