تازہ ترینخبریںسپورٹس

آصف علی میچ کی پابندی سے بچ گئے، صرف جرمانہ عائد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی آئی سی) نے پاکستانی بیٹر آصف علی اور افغان بولر فرید احمد پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا۔ 

خیال رہے کہ ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے میں پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران پاکستانی بیٹر آصف علی اور افغان بولر فرید احمد میں تکرار ہوئی تھی۔

میچ کے اختتام پر ریفری اینڈی پائے کرافٹ نے دونوں کھلاڑیوں کو طلب کیا تھا۔ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ آصف علی پر میچ کی پابندی لگ سکتی ہے ، تاہم آئی سی سی نے اس سلسلے میں فیصلہ سنادیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق آصف علی آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.6 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جبکہ افغان کھلاڑی پر آرٹیکل 2.1.12 کی خلاف ورزی ثابت ہوئی۔

کرکٹ کی عالمی تنظیم کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ دونوں کھلاڑی میچ کی پابندی سے بچ گئے۔

دونوں کھلاڑیوں نے میچ ریفری کے سامنے اپنے غلط رویوں کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد میچ ریفری کے فیصلے کو قبول کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button