تازہ ترینخبریںسپورٹس

ایشیا کپ : بھارت کے ہاتھوں افغانستان کو 101 رنز سے شکست

ایشیا کپ 2022 کے غیر اہم میچ میں بھارت نے افغانستان کو 101 رنز سے شکست دے دی۔ 

بھارت کی جانب سے دیے گئے 213 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز ہی بناسکی۔

بھارتی بولر بھونیشور کمار نے 4 اوورز میں صرف 4 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرکے افغان بولنگ لائن کی کمر توڑنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

افغانستان کی جانب سے ابراہیم زادران 64 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر نمایاں رہے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی قابلِ ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکا۔

مجیب الرحمٰن 18، راشد خان 15، کپتان محمد نبی 7، کریم جنت 2 اور عظمت اللّٰہ عمر زائی ایک رن بنا سکے۔

جارح مزاج تینوں بلے باز حضرت اللّٰہ زازئی، رحمان اللّٰہ گربز اور نجیب اللّٰہ زدران صفر پر آؤٹ ہوئے۔

بھونیشور کمار کی پانچ وکٹوں کے علاوہ ارشدیپ سنگھ، روی چندرن ایشوین اور دیپک ہوڈا ایک ایک وکٹ لے سکے۔

دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button