تازہ ترینتحریکخبریں

میں کچھ وضاحت کرنا چاہتا تھا ، موقع ہی نہیں دیا گیا، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں کچھ وضاحت کرنا چاہتا تھا ، مجھے موقع ہی نہیں دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان  نے کہا کہ ہر بات کا تناظر ہوتا ہے کہ کس تناظر میں بات کی گئی، آئی ایم ایف کی رپورٹ پڑھ لیں ملک کس طرف جا رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جو مرضی کر لیں الیکشن کے بغیر حالات صحیح نہیں ہوں گے۔اپنے دور میں کسی کے خلاف سیاسی کیس یا گرفتاریاں نہیں کیں، کچھ کیس تھے جن کا بعد میں پتہ چلتا تھا کہ ایسا ہوا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button