تازہ ترینتحریکخبریں

جو حکومت خود متنازع ہے وہ آرمی چیف تعینات کرے گی : فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس حکومت نے آرمی چیف تعینات کرنا ہے وہ خود متنازع ہے ، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے پہلے الیکشن ہو اور ہم اس کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  کے خاتون جج زیبا چوہدری سے متعلق دیے گئے بیان پر  فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان معافی مانگیں یا نہ مانگیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہماری عدالت یا اداروں سے کوئی لڑائی نہیں،  عمران خان نے ادارے کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔

یاد رہے کہ چشتیاں میں جلسہ عام سے خطاب میں   پی ٹی آئی کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نئی سازش ہو رہی ہے، ہماری پنجاب کی حکومت کو گرانے اور لوٹے بنانے کی کوشش ہو رہی ہے، چوروں کاپیسہ چل رہا ہے، ہمارے ایم پیز کے پاس جا کر کروڑوں روپے کی آفر دے رہے ہیں، مسٹر ایکس اور مسٹر وائے بھی تیار ہوگئے ہیں اور وہ دھمیکاں دے رہے ہیں، انہیں کہا جا رہا ہے کہ دوسری طرف نہ گئے تو ہم یہ کر دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button