تازہ ترینخبریںسپورٹس

کرکٹ شائقین کو غیر محفوظ نہیں بنا سکتے ، پی سی بی کا اقدامات کا مطالبہ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ فینز کو غیر محفوظ نہیں بنا سکتے، ان کی حفاظت کے لئے پی سی بی اقدامات کا مطالبہ کرے گا۔

پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا میچ بہت دلچسپ تھا، جو کچھ کل کے میچ میں ہوا ہم آئی سی سی کو خط لکھیں گے ۔ پہلے مرحلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ خط کے ذریعے تشویش کا اظہار کرے گا۔

دبئی میں گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی افغانستان کے خلاف میچ میں ہنگامہ آرائی ہوئی پاکستان کرکٹ ٹیم کے افغانستان کے خلاف ورلڈ کپ 2019 کے میچ میں لیڈز میں ہنگامہ آرائی ہوئی، فینز کے ساتھ تین مرتبہ ناخوشگوار واقعات ہوئے جو ناقابل برداشت ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ متعلقہ حکام کے سامنے اٹھائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button