تازہ ترینتحریکخبریں

خاتون جج کو دھمکیاں ، عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کر دی

خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکیاں دینے پر توہین عدالت کیس میں عمران خان نے نئی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔

عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری دلائل جمع کرانے کی متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سو موٹو ہائیکورٹ کا اختیار نہیں ہے، توہین عدالت کیس ناقابل سماعت ہونے پر دلائل کو ریکارڈ پر رکھا جائے۔تحریری دلائل کی وضاحت سماعت میں زبانی دلائل میں بھی کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ خاتون جج کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے معافی نامے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک اور موقع فراہم کیا تھا۔

عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز دوبارہ تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا گیا تھا تاہم چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دوبارہ جمع کرائے گئے جواب میں بھی معافی کا ذکر نہیں کیا گیا بلکہ اپنے بیان پر صرف افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button