
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے وکلا کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر شکوک کا اظہار کردیا۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آئندہ بھی مزید منظورِ نظر لوگوں کو بانی سے ملاقات کے لیے بھیجا جا سکتا ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے کچھ مقاصد تھے، ملاقات میں سیاسی بات کرنے کا موقع بھی دیا گیا۔
سلمان اکرم کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ گورننس کے لیے چھوٹے صوبے اور یونٹس ہوں لیکن اس کا طریقہ یہ نہیں کہ جہاں ووٹ کی عزت نہیں اور اتنا بڑا فیصلہ کرلیں، آئین میں ریفرنڈم کے ذریعے صوبے بنانے کی کوئی گنجائش نہیں، پورے نظام میں جب ووٹ کی حرمت نہیں تو ریفرنڈم کی حرمت کیسے پیدا ہوگی







