
اینویڈیا کے سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) جینسن ہوانگ نے کمپنی کے متعدد اعلیٰ عہدیداروں کو چینی کاروباری خاتون کے ساتھ اپنے تعلقات کی نوعیت کے بارے میں گمراہ کیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ بات جینسن ہوانگ اور ایلس ہوانگ کے معاشقے کی تفصیلات سے واقف 2 افراد اور برطانونی خبر رساں ادارے کی جانب سے جائزہ لیے گئے داخلی مراسلات سے سامنے آئی ہے۔
نیوز ایجنسی نے اکتوبر کے دوران ہونے والے متعدد پیغامات کی خط و کتابت کا جائزہ لیا، اس خط و کتابت کی تفصیلات پہلی مرتبہ سامنے لائی گئی ہیں
رپورٹ کے مطابق جینسن ہوانگ نے کمپنی کے متعدد اعلیٰ عہدیداروں، بشمول جنرل کونسل ٹم ٹیٹر اور چیف مارکیٹنگ آفیسر ایلیسن ویگن فیلڈ کو گمراہ کرتے ہوئے چینی کاروباری خاتون ایلس ہوانگ کے ساتھ اپنے تعلقات کو کاروباری نوعیت کا قرار دیا تھا۔
معاملے سے واقف افراد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 2025ء کے موسمِ خزاں اور اکتوبر 2026ء میں جب صحافیوں کے سوالات کے باعث اینویڈیا کے بعض اعلیٰ عہدیداروں کی توجہ میگا اسپیڈ اور ایلس ہوانگ کے ساتھ جینسن ہوانگ کے تعلقات کی جانب مبذول ہوئی تو انہوں نے دونوں مواقع پر ان روابط کو مناسب کاروباری تعلقات قرار دیا۔
رپورٹ کے مطابق صرف گزشتہ ماہ اکتوبر میں ہونے والی خط و کتابت کے جائزے مطابق 2 الگ الگ پیغامات میں جینسن ہوانگ نے ٹم ٹیٹر اور ایلیسن ویگن فیلڈ سمیت اینویڈیا کے دیگر عہدیداروں کو بتایا کہ ایلس ہوانگ کے ساتھ میرے روابط صارفین کے ساتھ معمول کے کاروباری معاملات کا حصہ تھے، جبکہ دیگر پیغامات میں بھی انہوں نے میگا اسپیڈ کے ساتھ اپنے روابط کو معمول کے کاروباری معاملات قرار دیا
باخبر افراد کے مطابق جینسن ہوانگ نے گزشتہ سال اکتوبر میں نیویارک ٹائمز کی جانب سے شائع کردہ ایک مضمون (جس میں ایلس ہوانگ کے ساتھ جینسن کی عوامی مقامات پر ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات سامنے لائی گئی تھیں) کے بعد اخبار کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے امکان ظاہر کیا تھا، تاہم اینویڈیا اور جینسن ہوانگ نے اخبار کے خلاف کوئی مقدمہ دائر نہیں کیا







