تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

سنگاپور کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے، جہاں علاقائی اور عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالا کرشنن نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

 

ملاقات کے دوران پاکستان اور سنگاپور کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہوئی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

 

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کےلیے پُرعزم ہے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق سنگاپور کے وزیر خارجہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور علاقائی امن کےلیے پاکستان کی خدمات کا اعتراف کیا۔

جواب دیں

Back to top button