تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

میرے اور مریم کے درمیان معمولی جھگڑے ہوتے ہیں، اہلیہ ہی مناتی ہیں: کیپٹن (ر) صفدر

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ میاں بیوی میں جھگڑے پر منانے کی پیش رفت مریم کی طرف سے ہی ہوتی ہے۔

 

کییٹن (ر) صفدر حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کے انٹرویو میں شریک ہوئے جس کے دوران انہوں نے سیاسی اور ذاتی موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

 

ایک سوال کے جواب میں کییٹن (ر) صفدر نے بتایا کہ میں اپنی اہلیہ مریم نواز پر حکم نہیں چلاتا، میرا اور مریم کا ادب، احترام اور عزت کا رشتہ ہے، ہماری شادی کو 35 سال ہو چکے ہیں۔

 

انہوں نے بتایا کہ ہمارے 3 بچے اور ان سے نواسے بھی ہیں، میں اسی لیے کابینہ کا حصہ نہیں بنا کیوں کہ جب وزیرِ اعلیٰ مریم نواز آتی ہیں تو سب کو اٹھنا پڑتا ہے، میں کیوں اٹھوں؟

 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جھگڑے کے سوال پر کییٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ہمارے درمیان بہت معمولی نوعیت کے جھگڑے ہوتے ہیں اور اس صورتِ حال میں مریم نواز کی جانب سے ہی پیش رفت ہوتی ہے

جواب دیں

Back to top button