تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک اور ویڈیو جاری

ایرانی میڈیا نے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک پرانی ویڈیو جاری کردی، جس میں وہ ایک علمی نشست کی صدارت کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

 

ویڈیو میں پہلی بار عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کی آواز بھی عوامی سطح پر سنائی دی ہے۔

 

ویڈیو میں مجتبیٰ خامنہ ای ایک طالب علم کے ’اسلامی سیکیورٹی ماڈل‘ سے متعلق تحقیقی مقالے کا جائزہ لیتے اور اسے بے عیب قرار دیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

https://www.instagram.com/reel/Dcdx9CXyVU0/?igsi=MWtnOTdrM3dkdHgyMA==

مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت سے متعلق یہ ویڈیو ان قیاس آرائیوں کے درمیان سامنے آئی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے والد آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کا سبب بننے والے فوجی حملوں کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہوئے اور ان کی حالت تشویشناک ہے

جواب دیں

Back to top button