تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

امریکی بحریہ کی مدد سے آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل جاری ہے: امریکی وزیرِ توانائی

امریکی وزیرِ توانائی کرس رائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ کی مدد سے آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔

 

کرس رائٹ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ منگل کے روز آبنائے ہرمز سے 15 ملین بیرل سے زائد تیل اور دیگر مصنوعات منتقل کی گئیں۔

 

ان کا کہنا ہے کہ پائپ لائنز کے ذریعے ہونے والی ترسیل کو شامل کیا جائے تو خطے سے مجموعی طور پر تقریباً 20 ملین بیرل تیل باہر منتقل ہوا۔

 

امریکی وزیرِ توانائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی گزشتہ 7 روز کی اوسط ترسیل اب یومیہ 8 ملین بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔

 

کرس رائٹ کا دعویٰ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی یہ ترسیل امریکی بحریہ کی موجودگی کے باعث ممکن بنائی جا رہی ہے۔

 

 

عرب میڈیا کے مطابق کرس رائٹ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران فروری سے اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز کے ذریعے بحری تجارت روکنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے

جواب دیں

Back to top button