
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی قیادت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں کوئی بھی صدر بننا نہیں چاہتا جو میرے لیے ایک مسئلہ ہے۔
جنوبی کیرولائنا میں سینیٹر ڈارلین گراہم کی حمایت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس اب بحریہ، فضائیہ، ریڈار، فنی آلات اور دفاعی ساز و سامان کی تیاری کی صلاحیت نہیں رہی۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی قیادت ختم ہو چکی ہے، دوسری سطح کی قیادت بھی ختم ہو چکی ہے جبکہ تیسری سطح کی قیادت کے بھی کچھ ارکان مارے جا چکے ہیں
انہوں نے کہا کہ میرے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے معلوم نہیں کہ ایران میں کس سے بات کی جائے







