
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جزیرہ خارگ پر حملے کی دھمکی پر ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کے ترجمان ابراہیم رضائی سمیت دیگر نے بیان جاری کیا ہے۔
ابراہیم رضائی نے کہا کہ آؤ ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹرمپ کے بیانات پر ردعمل میں کہاکہ مہذب اور بہادر ایرانی قوم کے لیے توہین آمیز زبان استعمال کرنے سے ایرانی قوم کی عظمت کم نہیں ہوتی، ایران اپنی شائستگی، ثقافت اور مضبوط اخلاقی اقدار سے جانے جاتے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ ہم بیہودگی کا جواب بیہودگی سے نہیں، بےخوفی،عظیم حوصلےاور عمل کےساتھ دیتے ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کے سینئر مشیر محسن رضائی نے خبردار کیا ہےکہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو سخت سزا دی جائے گی۔
علاوہ ازیں ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت اعتماد کی نہیں وعدوں کی پاسداری کی بنیاد پر ہوئی تھی






