تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران کو بیلسٹک میزائلوں سے محروم رکھنا ناانصافی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جب خطے کے دوسرے ممالک کے پاس بیلسٹک میزائل ہیں تو ایران کو ان میزائلوں سے محروم رکھنا ناانصافی ہو گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے پیرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ کہہ رہا ہوں کہ اگر خطے کے دیگر ممالک جیسے سعودی عرب اور قطر کے پاس بیلسٹک میزائل ہیں تو ایران کے پاس بھی یہ میزائل مناسب تعداد میں ہونے چاہئیں
اُنہوں نے مزید کہا کہ بیلسٹک میزائل مختلف ہیں، ہم جوہری معاہدے میں ان کے بارے میں بات نہیں کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کا ایران کے میزائل پروگرام پر یہ بیان امریکا اور ایران کے مابین تناؤ کو کم کرنے کے لیے طے ہونے والے ایک عبوری معاہدے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی موجودگی میں دستخط کیے ہیں

جواب دیں

Back to top button