تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

خواجہ آصف بتائیں کیا 8 فروری 2024ء کا الیکشن ان کے ضمیر پر بوجھ نہیں؟ اسد قیصر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے ضمیر پر بوجھ ہے، وہ بتائیں 8 فروری 2024ء کا الیکشن کیا ان کے ضمیر پر بوجھ نہیں؟

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے گزشتہ روز کہا تھا کہ میرے گھر میں آئی ایس آئی کے ساتھ میٹنگز ہوتی تھیں، ایک تو یہ گھر اسد قیصر کا نہیں اسپیکر قومی اسمبلی کا تھا۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ میں تو ایف اے ٹی ایف کے بلز پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سہولت کاری کر رہا تھا، آئی ایس آئی افسران اینٹی منی لانڈرنگ اور ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ بلز پر اپنی اِن پٹ دے رہے تھے

انہوں نے کہا ہے کہ کیا خواجہ آصف ریحانہ ڈار سے بہت بڑی لیڈ سے نہیں ہارے تھے؟ اگر ان کے ضمیر پر بوجھ ہے تو چوری کی گئی سیٹ سے استعفیٰ دیں

جواب دیں

Back to top button