
چیئر مین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ میں کراؤڈ کی واپسی کی امید ظاہر کر دی۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں کراؤڈ کے حوالے سے دُنیا کے حالات اور صورتحال کو دیکھ کر وزیر اعظم صاحب سے بات کروں گا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ کراؤڈ کو پی ایس ایل میں لانے کی پوری کوشش کریں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل اور دیگر افراد سب مل کر امن کیلئے کام اور کوشش کررہے ہیں۔ان حالات میں پی ایس ایل کرانا ہماری لا انفورسمنٹ ایجنسیوں کی بہت بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میدان میں تماشائیوں کے نہ آنے سے پی سی بی ، فرنچائزز کو گیٹ منی اپنے پاس سے ادا کرے گا۔ میدان میں تماشائیوں کو آنے کی اگر اجازت مل گئی تو شیڈول تبدیل نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں پیٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، بھارت میں پیٹرول کی شارٹیج ہے، پاکستان میں پیٹرول کی قلت نہیں






