تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

دفاعی معاہدہ، پاکستان کا فوجی دستہ سعودی عرب پہنچ گیا، سعودی وزارت دفاع

پاکستان کا فوجی دستہ اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز بیس پہنچ گیا ہے۔

 

سعودی عرب کی وزارت دفاع کے سوشل میڈیا ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کا ایک فوجی دستہ دو طرفہ اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے کے تحت کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچ گیا ہے۔

 

سعودی وزارت دفاع نے بتایا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان طے پانے والے مشترکہ اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے کے تحت اسلامی جمہوریہ پاکستان کا ایک فوجی دستہ مشرقی علاقے میں واقع کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پر پہنچا ہے۔

 

سعودی وزارت دفاع کے مطابق یہ پاکستانی دستہ پاک فضائیہ کے لڑاکا اور معاون طیاروں پر مشتمل ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کی افواج کے درمیان فوجی تعاون کو مضبوط بنانا، عملی تیاری کی سطح کو بلند کرنا اور علاقائی و عالمی سطح پر امن و استحکام کو فروغ دینا ہے

 

 

گزشتہ برس ستمبر 2025 میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریاض میں باہمی دفاعی معاہدہ طے پایا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ کسی بھی ایک ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

 

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘ پر دستخط کیے تھے۔

 

معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع اور تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔

جواب دیں

Back to top button