تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

امریکا قطر سمیت دیگر ممالک میں منجمد ایرانی اثاثے بحال کرنے پر آمادہ ہو گیا: برطانوی میڈیا کا دعویٰ

امریکا نے قطر اور دیگر غیر ملکی بینکوں میں موجود ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

 

برطانوی خبر راساں ایجنسی نے ایک سینئر ایرانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی کو ایران نے واشنگٹن کے ساتھ جاری مذاکرات میں سنجیدگی کی علامت قرار دیا ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر ایرانی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ پیش رفت اسلام آباد میں جاری مذاکرات کے تناظر میں سامنے آئی ہے

 

ان کے مطابق اثاثوں کی بحالی کا براہِ راست تعلق آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کی فراہمی سے ہے۔

 

اگرچہ ذرائع نے مجموعی رقم کی تفصیل فراہم نہیں کی، تاہم ایک دوسرے ایرانی ذرائع کے مطابق امریکا تقریباً 6 ارب ڈالرز مالیت کے ایرانی فنڈز جاری کرنے پر متفق ہوا ہے، جو قطر میں رکھے گئے تھے۔

 

تاحال امریکا کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جبکہ قطر کی وزارتِ خارجہ نے بھی فوری طور پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے

جواب دیں

Back to top button