
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں اہم علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی امریکی نائب صدر کے ہمراہ تھے۔
ملاقات میں خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں دونوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے اپنی سہولت کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکا کے وفود کی تعمیری اور مثبت انداز میں مذاکرات میں شرکت کو سراہا اور کہا کہ یہ مذاکرات خطے میں پائیدار اور دیرپا امن کی جانب ایک اہم پیشرفت ثابت ہو سکتے ہیں، امید ہے کہ مذاکرات دونوں اطراف کے درمیان اعتماد اور تعاون کو مزید فروغ دیں گے
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا







