
جنید ضیاء اور شفیق چشتی کی ڈی جی سپورٹس پنجاب سے ملاقات
لاہور (سپورٹس رپورٹر)
ڈی جی سپورٹس پنجاب محمدطارق قریشی سے سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک پی سی بی جنید ضیاء اور کپتان قومی کبڈی ٹیم محمد شفیق چشتی نے ملاقات کی۔کپتان قومی کبڈی ٹیم شفیق چشتی اور جنید ضیاء نے ڈی جی سپورٹس پنجا ب کو گلدستہ پیش کیا۔ڈی سپورٹس کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب روائتی کھیلوں کو فروغ دینے کے اقدامات کر رہا ہے ، شفیق چشتی کی خدمات پر ساہیوال میں ان کے نام سے سٹیڈیم تعمیر کیا ہے،ڈی جی سپورٹس پنجاب کا سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک پی سی بی جنید ضیاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام ڈویژن میں گراس روٹ لیول سے کرکٹ کے ٹرائلز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔11اور12اپریل کو لاہور میں بھی کرکٹ ٹرائلز کا انعقاد ہوگا





