تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

کراچی میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 19 ہوگئی، 60 افراد زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کے باعث مختلف حادثات میں 19 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 

نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، سرجانی، ایف بی ایریا، صدر اور کلفٹن سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش ہو ئی۔کینٹ، ریلوے کالونی، دہلی کالونی، گلشن اقبال، گلشن جمال اور گارڈن میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔

 

آندھی کے ساتھ گرج چمک کا سلسلہ بھی جاری رہا جب کہ بارش شروع ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

 

بارش کے بعد معین آباد عالمگیر سوسائٹی، شادمان ٹاون 14 اے، گلشن اقبال کے مختلف علاقوں اور ڈیفنس فیز ٹو، ون، اختر کالونی، کشمیر کالونی اور نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق شارع فیصل پر ہوا کی رفتار 90 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، ماڑی پور میں ہوا کی رفتار 97 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

 

مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے باعث درخت بھی گرگئے جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب تیز ہوا سے درخت گر گیا، 2افراد درخت کے نیچے پھنس گئی، محمد علی سوسائٹی میں ٹیپو سلطان روڈ پر بل بورڈ گرگیا

جواب دیں

Back to top button