تازہ ترینخبریںدنیافن اور فنکارپاکستان

فلم ساز روہت شیٹی کی رہائش گاہ پر فائرنگ ، ذمہ داری بشنوئی گینگ نے قبول کر لی

بالی ووڈ فلم ساز روہت شیٹی کی رہائش گاہ کے باہر ہونے والی فائرنگ کی ذمے داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کر لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع روہت شیٹی کی رہائش گاہ کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس کا مقدمہ درج کر کے 4 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مسلح شخص نے فلم ساز کی عمارت کی جانب متعدد فائر کیے، فائرنگ کے واقعے میں 7.62 ملی میٹر کی کم از کم 5 گولیاں چلائی گئیں، فائرنگ کے لیے ایک نہایت جدید، دیسی ساختہ ہتھیار استعمال کیا گیا

اس حوالے سے فرانزک رپورٹ کا بھی انتظار کیا جا رہا ہے، تاہم واقعے کا مقدمہ فلم ساز کے 31 سالہ باڈی گارڈ سوپنل سالونکھے کی مدعت میں درج کر لیا گیا ہے، جو واقعے کے وقت ڈیوٹی پر موجود تھا۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق ممبئی کرائم برانچ کے اینٹی ایکسٹورشن سیل نے پونے سے 4 افراد کو گرفتار کیا ہے، جن پر مبینہ طور پر شوٹر کی مدد کرنے اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل فراہم کرنے کا الزام ہے۔

پولیس نے مطلوب ملزمان میں سے ایک کی شناخت شبھم لونکر کے طور پر کی ہے، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس کے لارنس بشنوئی گینگ سے روابط ہیں، تاہم فائرنگ کرنے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

دریں اثناء شبھم لونکر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فائرنگ کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور روہت شیٹی سمیت بالی ووڈ انڈسٹری کو دھمکی دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم نے اسے کئی بار پیغام بھیجے کہ ہمارے کام میں مداخلت نہ کرے، مگر وہ نہیں سمجھا۔

جواب دیں

Back to top button