
تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے الفاظ کو جان بوجھ کر توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے اور وہ آج کے جلسے میں جواب دیں گے۔
ٹؤٹر پر جاری بیان میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ’میں پی ڈی ایم کی جانب سے پراپیگینڈا کو دیکھ رہا ہوں جس کی وجہ تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا خوف ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’اب بہت ہو چکا۔ پشاور جلسے میں ان لوگوں کو جواب دوں گا جو میرے الفاظ کو جان بوجھ کر توڑ مروڑ رہے ہیں تاکہ مجھے بدنام کیا جا سکے۔‘
تحریک انصاف چیئرمین نے پیغام میں یہ واضح نہیں کیا کہ ان کا شارہ کس بیان کی جانب ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے فیصل آباد جلسے میں آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے ایک بیان دیا تھا جس پر آئی ایس پی آر نے بھی غیر معمولی ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
Am following intense propaganda launched by PDM cabal of crooks against me.This stems from their being petrified of PTI's soaring popularity. Today in Peshawar jalsa I will give proper reply to all those who have deliberately been distorting my words to malign me.Enough is enough
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 6, 2022







