
جانوروں کے حقوق کیلئے بنائے گئے قوانین پر عمل درآمد یقنی بنانے کیلئے لاہور میں سول سوسائٹی نے مظاہرہ کیا، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھائے جانوروں کے حقوق کیلئے نعرے بازی کی۔
لاہور پریس کلب کے باہر سول سوسائٹی اور دیگر نجی تنظیموں کی جانب سے پالتو جانوروں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر جانوروں کے حق میں نعرے درج تھے۔
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حکومت جانوروں کے تحفط کیلئے بنائے گئے قوانین پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔جانوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے متعلقہ ادارے معاشرے میں آگاہی پھیلانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔







