
یو اے ای میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان بابر اور بھارت کے کپتان روہت شرما میچ ریفری اور پریزنٹر روی شاستری موجود تھے۔
جیسے ہی روہت شرما نے سکہ ہوا میں اچھالا، بابر نے ٹیل کی کال کی لیکن روی شاستری نے بابر کی کال کو ہیڈ کہہ دیا۔
https://twitter.com/dheeeru9999/status/1566422682685808640?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1566422682685808640%7Ctwgr%5E6319cf2dce8b01e6f5ff254131a0bb4be6b549b8%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F298512-
سکہ جیسے ہی زمین پر گرا اور ٹیل آیا، اس دوران میچ ریفری تھوڑا کنفیوژ ضرور ہوئے، انہوں نے ٹیل کی آواز لگائی تو روہت شرما نے بابر کی جانب اشارہ کیا۔
https://twitter.com/VinaySh64568416/status/1566424145339944961?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1566424145339944961%7Ctwgr%5E6319cf2dce8b01e6f5ff254131a0bb4be6b549b8%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F298512-
دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی روی شاستری کی اس غلطی پر تبصرے کیے جارہے ہیں۔ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ کیا روی شاستری نے ٹاس فکس کیا تھا؟







