تازہ ترینخبریںسپورٹس

پاکستان ایشیا کپ کےسپرفورراؤنڈ میں مزید اچھی کارکردگی کے لیے پُرعزم

اکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی محمد نواز اور خوش دل شاہ نے ایشیا کپ میں اگلے میچز میں مزید بہتر کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ایشیاء کپ میں ہانگ کانگ کو شکست دینے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی خوشدل شاہ اور محمد نواز نے میڈیا سے گفتگو کی۔

خوشدل شاہ نے بتایا کہ پاکستان کی بیٹنگ کے دوران کپتان بابر نے بولا تھا وقت نہیں لینا اور کریز پر جاتے ہی ہٹنگ کرنی ہے۔

خوشدل شاہ نے تسلیم کیا کہ ہانگ کانگ کے میچ میں شروع میں ہٹ نہیں لگ رہی تھی لیکن چھ، سات گیندوں کے بعد ہٹ لگنا شروع ہوئی تھی۔

انھوں نے تسلیم کیا کہ جو غلطیاں ہم سے بھارت کے خلاف میچ میں ہوئی تھیں ان کو ٹھیک کرنے کا کام کررہے ہیں۔

محمد نواز نے اس موقع پر بتایا کہ خوشی کی بات ہے کہ میری ایشیاء کپ کی شروعات اچھی ہوئی ہے اور اچھی لائن اور لینتھ پر بالنگ ہورہی ہے، شاداب اور میری باولنگ پارٹنر شپ اچھی لگ رہی ہے۔

محمد نواز کا کہنا تھا کہ شاداب کےساتھ مل کر درمیان کے اوورز میں حریف پر پریشر ڈالتے ہیں اور وکٹ حاصل کرتے ہیں، فوکس یہی ہے کہ میں اور شاداب وکٹ حاصل کرتے رہیں۔

محمد نواز نے مزید بتایا کہ ایشیا کپ میں سپر فور کے اہم میچز ہیں اور کوشش کرینگے کہ یہی فارم قائم رہے اور اچھی پرفارمنس دیتے رہیں۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1565771146028630016?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1565771146028630016%7Ctwgr%5E6cb0b2e09f7ceb81bb5b01865bb37e79fd7c0cec%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40006740

جواب دیں

Back to top button