
سیلاب کے باعث بےبسی کا دکھ اپنی جگہ لیکن بچی کی پیدائش پر سیلاب متاثرہ دو خاندان تھوڑی دیر کیلئے اپنے دکھ بھول گئے۔
دادو سے پناہ کی تلاش میں حیدرآباد آئے خاندان کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی جس کی وجہ سے کیمپ میں اچانک مرجھائے ہوئے چہروں پر خوشی جھلکنے لگی ۔
، واضح رہے کہ عارضی کیمپوں اور سیلاب میں کھلے آسمان تلے موجود متاثرہ خاندانوں میں ساڑھے 6 لاکھ حاملہ خواتین بھی موجود ہیں۔
73 ہزار خواتین کے ہاں اس مہینے یا اگلے مہینے بچے کی پیدائش متوقع ہے، اقوام متحدہ نے چیلنجنگ حالات سے خبردار کردیا۔







