تازہ ترینخبریںپاکستان

اسلام آباد ہائی کورٹ کی پیمرا کو اے آر وائی نیوز کی نشریات بحال کرنے کیلئے ایک گھنٹے کی مہلت

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کو اے آر وائی نیوز کی نشریات بحال کرنے کیلئے ایک گھنٹے کی مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں اے آر وائی نیوز کی نشریات کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

سینئر وکیل اعتزاز احسن اوراے آر وائی انتظامیہ و دیگرعدالت میں پیش ہوئے جبکہ پیمرا کی جانب سے سے مجاز افسر عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا چینل کیوں بند ہے؟َ پیمرا آفیسر نے بتایا کہ اےآروائی نیوز کو ہم نے بند نہیں کیا۔

عدالت نے پیمرا افسر سے مکالمے میں کہا کہ آپ نے کہہ دیا آپ نے چینلز بند نہیں کیا تو آپ کا بیان آگیا،عدالت کیساتھ گیم کھیلنا بندکرے، عدالت آرڈر جاری کرے گی۔

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا 4ہزار افراد یہاں ملازمین ہیں ان کی بنیادی زندگی خطرے میں ہے، 8 اگست سے چینل بند ہے ،آپ نے بند نہیں کیا تو بحال کیوں نہیں کیا؟

وکیل پیمرا نے بتایا کہ کیبل آپریٹرز کو آج شوکاز نوٹس جاری کرچکے ہیں، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ کہنا چاہ رہے ہیں کہ ملک کیبل آپریٹرز چلا رہا ہے، ابھی جاکر چینل کو پرانی پوزیشن پر بحال کریں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اے آر وائی نیوز کی نشریات بحال کرنے کیلئے ایک گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے کہا ابھی جاکر چینل کو پرانی پوزیشن پر بحال کریں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے اگر ایک گھنٹے کے اندر اندر نشریات بحال نہ ہوئیں توچیئرمین پیمرا ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

جواب دیں

Back to top button