
پاکستان ریلوے کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیلاب کے سبب سندھ اور بلوچستان میں مسافر ٹرینیں چلانا ممکن نہیں۔
ترجمان ریلوے کے مطابق اس وقت روہڑی، ٹنڈوآدم سیکشن پرکئی مقامات پر پانی جمع ہے، مسافر ٹرینوں کی بحالی میں مزید تین سے چار دن لگ سکتےہیں۔
ترجمان کے مطابق مسافر ٹرینوں کی بحالی مرحلہ وارہوگی، کنٹرولڈ سپیڈ پرمال بردار ٹرینیں بحال کردی گئیں۔







