تازہ ترینخبریںپاکستان

ویوا کی جانب سے متاثرین سیلاب کیلئے ڈیرہ کے مختلف علاقوں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد

ڈی آئی خان(رپورٹ آدم خان وزیر سے) حالیہ بارشوں اور طوفانی سیلابوں کے باعث پھیلنے والے وبائی امراض، ہیضہ اور سکن کے حوالے سے ان لائٹنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن(ویوا) کا ڈیرہ کے مختلف علاقوں میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا، اور مزید فلڈ ریلیف میڈیکل کیمپس جاری رہے گا۔

اس کے علاوہ "ویوا” ٹیم نے متاثرین سیلاب میں فوڈ آئیٹمز اور چھوٹے بچوں میں شوز بھی تقسیم کئے گئے۔

ویوا ٹیم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق میڈیکل کیمپس میں 700 کے قریب مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور فری میڈیسن بھی فراہم کیا گیا، چئیرمین ڈاکٹر صدام وزیر۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف علاقوں میں وزیرستان ان لائٹنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن (ویوا) کی جانب سے دو روزہ فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیاگیا، جس میں 700 کے قریب مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ضرورت کے مطابق میڈیسن بھی دے دیا۔ اور فلڈ ریلیف میڈیکل کیمپس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

"ویوا”چئیرمین ڈاکٹر صدام وزیر کے مطابق مختلف علاقوں سے چیک اپ کیلئے آنے والے مریضوں میں مرد، خواتین، بوڑھے اور چھوٹے بچے شامل تھے۔ جس میں زیادہ تر ہیضہ، سکن اور معدے کے مریضوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر وزیرستان ان لائٹنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چئیرمین ڈاکٹر صدام وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ "ویوا” اس مشکل گھڑی میں غریبوں، یتیموں اور بے سہارا لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل حالات میں "ویوا” سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے اور وسائل کے مطابق انکو مختلف فوڈ آئیٹمز اور بچوں کیلئے شوز بھی دی جارہی ہیں۔

چئیرمین صدام وزیر نے مزید کہا کہ ہماری خدمات سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا، روشنی کی طرح عیاں ہیں اور ہمارے پاس موجودہ وسائل کے مطابق خدمت کے اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔

دوسری جانب فری میڈیکل کیمپس کو آنے والے مریضوں طفیل اور امجد نے "ویوا” اور خاص کر چئرمین ڈاکٹر صدام وزیر کی کاوشوں کو سراہا اور فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد پر ویوا ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر مریضوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں نے بہتر طریقے سے ہماری فری چیک اپ کرایا گیا اور فری میڈیسن بھی فراہم کیا گیا اور ساتھ ہی ساتھ مختلف قسم کے فوڈ آئیٹمز اور بچوں کی پہننے کیلئے شوز بھی دئیے گئے، انکی یہ کاوشیں قابل داد ہیں۔

جواب دیں

Back to top button