تازہ ترینخبریںسیلاب

پاک فضائیہ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن

خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کے ریسکیو آپریشنز جاری ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق بلوچستان، سندھ اورجنوبی پنجاب کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا  میں بھی سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو آپریشن میں خیبرپختونخوا کے گاؤں خیشکی اور نوشہرہ کلاں سے 800 افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا ہے جبکہ رسالپور کے فیلڈ کیمپوں میں1400 افراد کو رکھا گیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ کیمپ میں مفت طبی علاج ، کھانا اور رہائش فراہم کی جارہی ہے۔وادی نلتر میں پاک فضائی کیجانب سے مفت راشن اور طبی امدادی کیمپ قائم کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ائیر مارشل حامد راشد رندھاوا اور ائیر وائس مارشل معید خان نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔

جواب دیں

Back to top button