
اسلام آباد کی عدالت میں درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں شہبازگل کے بیان اور اینکر کے سوال سے متعلق ویڈیو چلائی گئی۔
سپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے شہبازگل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور سماعت کل تک ملتوی کردی۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ کل صبح 11 بجے شہباز گل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا جائے گا۔







