تازہ ترینتحریکخبریں

کوئی غلط فہمی ہے تو معافی مانگنے کے لیے تیار ہیں: وکیل شہبازگل

رہنما تحریک انصاف شہباز گل کے وکیل نے اسلام آباد کی مقامی عدالت کو بتایا ہے کہ اُن کے موکل اپنے بیان کے حوالے سے پیدا ہونے والی کسی بھی غلط فہمی کو دور کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ملزم کے وکیل برہان معظم نے اپنے دلائل میں کہا کہ شہباز گل معافی مانگنے کے لیے بھی تیار ہیں لیکن عدالت یہ بھی دیکھے کہ اُن کی گفتگو کے مختلف نکات کو اٹھا کر کس طرح بغاوت کا الزام لگایا گیا۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کے مدعی سٹی مجسٹریٹ نے شہباز گل پر بغاوت کا الزام لگایا اور مقدمے کے اندراج کے بعد اس میں مزید پانچ ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا۔
وکیل معظم برہان نے کہا کہ شہباز گل نے بغاوت کے متعلق کبھی سوچا ہی نہیں، ویڈیو کے ٹرانسکرپٹ سے واضح ہے کہ مختلف جگہوں سے پوائنٹ اٹھا کر مقدمہ درج کیا گیا۔
شہباز گل کے وکیل نے کہا کہ ’اس سارے بیان پر کسی جگہ غلطی فہمی پیدا ہوئی ہے تو ان کے مؤکل اس غلط فہمی کو دور کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ’شہباز گل معافی مانگنے پر بھی تیار ہیں لیکن یہ حق کس طرح ملا کہ مختلف پوائنٹ اٹھا کر بغاوت کا الزام لگا دیا گیا۔
کمرہ عدالت میں شہباز گل کے بیان اور اینکر کے سوال کی ویڈیو بھی چلائی گئی۔
عدالت نے شہباز گل کے وکلا کو مقدمے کے 12 گواہوں کے 161 کے بیانات بھی دکھانے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

Back to top button