تازہ ترینخبریںسپورٹس

پاکستان ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر انتقال کرگئے

پاکستان ہاکی پلیئر ، لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر انتقال کرگئے۔

ان کے صاحبزادے فیصل منظور نے تصدیق کی ہے  کہ منظور حسین جونئیر کو دل کے عارضے کے باعث لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔

اولمپیئن منظور حسین جونیئر نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں گول میڈل کا اعزاز حاصل کیا۔

منظور جونیئر 1978 اور 1982 کی فاتح قومی ہاکی ٹیم کا بھی حصہ رہے،  1982 کے ورلڈ کپ فائنل کے ہیرو کے طور پر دنیائے ہاکی آج بھی پہچانتی ہے جہاں انہوں نے6  جرمن ڈیفنڈر کو ڈاج کرکے گول سکور کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

جواب دیں

Back to top button