
سندھ کے شہر سیہون کے سیلاب سے متاثرہ گاؤں بلاول پور کے قریب کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کشتی پر سوار 20 سے زائد افراد پانی میں گر گئے۔
ڈپٹی کمشنر جامشورو کے مطابق کشتی میں 20 سے 25 افراد سوار تھے، جن میں سے 7 افراد کو بچا لیا گیا ، 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ جبکہ 10 سے زائد لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سیلاب کے باعث متاثرین نقل مکانی کر رہے تھے کہ کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا۔







