
سیلاب کی تباہ کاریوں پر وزیراعظم شہباز شریف کی آج آل پارٹیز کانفرنس ہوگی۔ وہ آج چارسدہ میں سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے۔
گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔
اس موقع پر بلوچستان کے لیے 10 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 50 ہزار لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جاچکا ہے، سیلاب روکنے کا کام باتوں اور الزامات سے نہیں ہوگا؟
شہباز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں 10 لاکھ افراد کو خوراک پہنچائی گئی ہے، ڈیڑھ لاکھ خیموں کی ضرورت ہے، 65 ہزار سے زائد گھر گر گئے ہیں جبکہ 9 لاکھ ایکڑ زرعی رقبہ زیرِ آب آگیا ہے۔







