تازہ ترینخبریںسپورٹس

پاک بھارت ٹاکرہ ، کپتان بابر اعظم کا کھلاڑیوں سے جذباتی خطاب

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھارت کیخلاف میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں سے جذباتی خطاب کیا ہے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1563571308918874113?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1563571308918874113%7Ctwgr%5E7d97dcd7331052303f375302c3363b788d8bc0dc%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F297504-

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کی کھلاڑیوں سے گفتگو کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ قومی کرکٹرز سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کیخلاف حاصل کی گئی فتح کو یاد کرنے کا کہہ رہے ہیں۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ’اسی باڈی لینگوئج سے کھیلنا ہے جیسے ہم کھیلتے آرہے ہیں، جیسے ہم نے ورلڈ کپ میں کھیلا ہے، پیچھے جاکر وہ چیز یاد کرو، جب یاد کرو گے ساری چیزیں آنا شروع ہو جائیں گی، سوچ لانا شروع کردو تیاری تو ہم کر ہی رہے ہیں، لیکن اچھی تیاری وہی ہے جو ٹریننگ میں کرتے ہو وہ میچ میں بھی اپلائی کرو، جو یہاں کرتے ہو وہی چیز میچ میں لے کر جاؤ پھر رزلٹ آئیں گے۔‘

بابر نے شاہین کے حوالے سے کہا کہ ’میں جانتا ہوں ہمارا مین فاسٹ بولر ہمارے ساتھ نہیں ہے، لیکن اس کی کمی محسوس نہیں ہونے دینا، خاص طور پر فاسٹ بولرز سن لیں تاکہ اسے یہ ہو کہ میرے بعد میری ٹیم نے کر کے دکھایا ہے۔‘

پاکستان اور بھارت اتوار کو دبئی میں مد مقابل ہوں گے، میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

 

جواب دیں

Back to top button