تازہ ترینخبریںسیلابپاکستان

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد ہزار سے تجاوز کرگئی

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ملک میں حالیہ بارشوں اور  سیلاب سے ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ مطابق 14 جون سے اب تک  بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ اب تک ایک ہزار 33 افراد جاں بحق اور1527 زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 456 مرد 207 خواتین اور 348 بچے شامل ہیں۔

24 گھنٹے میں بارش اور سیلاب سے ملک میں 119 افراد جاں بحق 71 زخمی ہوئے ہیں، 24گھنٹوں میں 56 مرد، 9 خواتین اور 32 بچے بارشوں سے جاں بحق ہوئے ہیں،  آزادکشمیر  میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے، بلوچستان میں 24گھنٹوں میں 4 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوئے ہیں، گلگت بلستان میں سیلاب سے 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 بچے لاپتہ ہوئے ہیں، 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا میں 31 افراد جاں بحق اور  32 زخمی ہوئے ہیں، پنجاب (راجن پور) میں سیلاب میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 24 گھنٹےکے دوران بلوچستان میں 209 کلومیٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا، ملک بھر میں 2 لاکھ 67 ہزار 719 گھروں کو نقصان پہنچا، 2 لاکھ 7 ہزار گھروں کو جزوی اور 60 ہزار گھروں کو مکمل نقصان پہنچا، گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک میں 83 ہزار مویشی مارے گئے،  مون سون کے دوران 9 لاکھ 49 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

جواب دیں

Back to top button