
ایشیا کپ 2022ء کے پہلے ہی میچ میں سری لنکا کو شکست دینے پر طالبان نے بھی افغان ٹیم کو مبارکباد دی۔
ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا جس میں تحریر کیا کہ ’افغان کھلاڑیوں کو سری لنکا کے خلاف کامیابی مبارک ہو۔‘ پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ ’افغان کھلاڑی سری لنکن کھلاڑیوں کو شکست دینے میں کامیاب رہے اور ملک کے لیے اعزاز حاصل کیا۔
ساتھ میں ذبیح اللّٰہ مجاہد نے ایونٹ میں مزید میچز کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
Congratulations to the Afghan players for their victory against Sri Lanka. The Afghan players were able to defeat the Sri Lankan players and earned honor for the country. We wish them more success.
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) August 27, 2022
خیال رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو آؤٹ کلاس کردیا۔
افغان بولرز کے سامنے سری لنکن کھلاڑی بے بسی کی تصویر بنے رہے اور 105 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئے۔
افغانستان ٹیم نے آسان ہدف 11ویں اوور میں صرف 2 وکٹیں گنوا کر حاصل کرلیا۔







