تازہ ترینخبریںدنیا

امریکا کی پاکستان کیلئے کورونا ویکسین کی مزید 90 لاکھ خوراکوں کی امداد

 عالمی موذی وبا سے نمٹنے کے لیے امریکا نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی 90 لاکھ اضافی خوراکیں امداد میں دی ہیں ۔

امریکی سفارت خانے کا بتانا ہے کہ کورونا ویکسین کی 90 لاکھ امدادی خوراکوں کی آمد آج سے شروع ہو جائے گی، ویکسین فراہم کرنے کا مقصد کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل جل کر کام کرنا ہے۔

امریکا پاکستان کو سب سے زیادہ کورونا ویکسین عطیہ کرنے والا ملک ہے، وبا کے آغاز سے لے کر اب تک پاکستان کو 7کروڑ 4 لاکھ ڈالر کی براہ راست معاونت کی جا چکی ہے جبکہ ایک کروڑ  83 لاکھ ڈالر مالیت کا ساز و سامان کورونا سے نمٹنے کے لیے دیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button