تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان کے خلاف ایف آئی آر کینسل کروائیں گے، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان پر دہشت گردی کا کیس بننے سے بین الاقوامی سطح پر بدنامی ہوئی، ان کے خلاف ایف آئی آر کینسل کروائیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ریاست عمران خان کو جھوٹے مقدمات میں نا اہل کرنے میں مصروف ہے، عمران خان کے خلاف نفرت انگیز مہم چلائی جا رہی ہے، ملک کی جگ ہنسائی کروائی گئی، 25 مئی کو عوام کے خلاف کارروائی کرنے والوں کے خلاف جلد سخت ایکشن ہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کل سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، ڈی جی خان اور راجن پور کے اضلاع میں سب سے پہلے ریلیف آپریشن کیا جائے گا، سندھ اور بلوچستان میں حالات زیادہ خراب ہیں، سندھ کے عوام کا پیسہ باہر جا رہا ہے، مراد علی شاہ اور مریم اورنگزیب کی ریلیف کی اپیل کو عوام نے مسترد کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز گل کو برہنہ کرکے ٹارچر کیا گیا، تشدد کرنے والوں کو سامنے لائیں گے، چیف جسٹس سپریم کورٹ کو اس ٹارچر کا نوٹس لینا چاہیے۔

27 اگست کو جہلم میں عمران خان جلسہ کریں گے۔

جواب دیں

Back to top button