
چین نے ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں 7 چینی کمپنیوں کو شامل کرنے کے امریکی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔
چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین امریکا کے اس اقدام کی سخت مذمت کرتا ہے۔ ہم چینی کمپنیوں اور اداروں کے جائز حقوق کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے دو روز پہلے چین سے متعلقہ 7 کمپنیوں کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا تھا۔ امریکا کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی ، خارجہ پالیسی سے متعلق تحفظات پر جن کمپنیوں کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا ان میں زیادہ ترچینی کمپنیوں کا تعلق ایرو سپیس سے ہے۔







