
ملک میں سیلاب کی صورتِ حال کے باعث وزیراعظم شہباز شریف نے لندن کا دورہ منسوخ کر دیا ہے ۔
وزیرِ اعظم نے سیلاب کی صورتِ حال اور امدادی کارروائیوں سے متعلق اجلاس بلا لیا ہے۔ انہوں نے وطن پہنچتے ہی اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے، اجلاس میں این ڈی ایم اے اور دیگر حکام وزیرِ اعظم کو سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف اقدامات سے آگاہ کریں گے ۔
واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی درھم برھم کر دیا ہے، اب تک 326 بچوں سمیت 903 افراد جاں بحق جبکہ 1200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
سیلاب سے ایک لاکھ 25 ہزار گھر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ 2 لاکھ 88 ہزار مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور 3 ہزار کلو میٹر سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں۔







