
پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی صدر اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کے دل میں بستے ہیں، چوروں کا ٹولہ ان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر انتقامی کارروائیاں کر رہا ہے۔
شیخوپورہ میں پارٹی کی مقامی قیادت کے اجلاس میں یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ قوم کے مجرم ہمیں لیکچر دینا بند کریں، لٹیروں کے گروہ نے وفاقی حکومت بنا کر پاکستانی عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا ہے۔
یاسمین راشد نے کہا کہ ہر ضلع میں پارٹی کی یونین کونسل سطح پرتنظیم سازی کی جا رہی ہے، اس سلسلے میں مقامی قیادت کوذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔







